منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ میں محمد رضی نیازی مرحوم کے لئے دعائیہ تقریب

مورخہ: 30 اگست 2023ء

Conducting prayer ceremony at Minhaj ul Quran Islamic Center-hong kong

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام مورخہ 26 اگست بروز اتوار کو سابقہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ محترم محمد رضی نیازی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ علامہ محمد نسیم خان نقشبندی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم میں مومنین کی صفات میں سے ایک صفت یہ بھی بیان کی گئی کہ مومن اپنے لئے بھی دعائے مغفرت طلب کرتا ہے اور اپنے سے پہلے اس دنیا سے چلے جانے والے مسلمان بھائیوں کے لئیے بھی اسی طرح پیارے آقا کریم ﷺ نے بھی فرمایا کہ اس دنیا سے جانے کے بعد بندے کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے (1) صدقہ، (2) علم جس سے لوگ فاٸدہ اٹھائیں (3) نیک اولاد جو اس کی وفات کے بعد اس کے لیے دعائے مغفرت کرتی رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم الخصوص ایک ایسے شخص کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی گئی محفل میں شریک ہیں جن سے نہ کبھی ہماری ملاقات ہوئی نہ کوئی خونی رشتہ ہے بلکہ ہمارا تعلق ان کے ساتھ اللہ پاک اور اس کے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے ہے۔ یہ منہاج القرآن کا وصف اور حضورِ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ منہاج القرآن کے کسی شخص پر کوئی مصیبت یا پریشانی آئے تو پوری دنیا میں موجود کارکنان اس کو محسوس کرتے ہیں۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے بھائی محمد رضی نیازی (مرحوم) کی مغفرت فرمائے ان کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آخر میں منہاج القرآن سے وابستہ تمام مرحومین اور محترم محمد محبوب کی والدہ مرحومہ کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔

Conducting prayer ceremony at Minhaj ul Quran Islamic Center-hong kong

Conducting prayer ceremony at Minhaj ul Quran Islamic Center-hong kong

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top