ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے میاں صبیح الرحمان اور ڈاکٹر قمر چیمہ کی ملاقات

مورخہ: 26 اگست 2023ء

Dr Hussain Qadri met with Mian Sabeeh and Doctor Qamar

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے معروف کاروباری شخصیت میاں صبیح الرحمان اور نمل یونیورسٹی کے شعبہ انٹر نیشنل افئیرز کے سابق سربراہ ڈاکٹر قمر چیمہ نے القادریہ ماڈل ٹاون لاہور میں ملاقات کی۔

وفد نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سے ملاقات سے قبل منہاج یو نیورسٹی لاہور اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا۔ مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد عالمِ مغرب میں مسلمانوں کے لئے حالات زندگی بہت مشکل ہو گئے تھے ان حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دے کر ثابت کیا کہ اسلام انسانیت کا محافظ دین ہے اس کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اس فتویٰ سے مغربی دنیا میں رہنے والے مسلمان خاندانوں کو حوصلہ ملا، صرف یہی نہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے منہاج یونیورسٹی لاہور سمیت سینکڑوں ادارے بنائے جہاں قوم کے لاکھوں بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ منہاج یونیورسٹی میں بچوں کو نہ صرف تعلیم دی جارہی ہے بلکہ ان کی تربیت کا بھی بھرپور اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شہرۂ آفاق ترجمہ عرفان القرآن اور اپنی کُتب بطور دیں۔

ملاقات میں راجہ زاہد محمود قادری، شہباز احمد بٹ، فیض طاہر، محمد اظہر شفیق، سید عظمت علی شاہ، نعیم چیمہ اور قاضی فیض الاسلام بھی موجود تھے۔

Dr Hussain Qadri met with Mian Sabeeh and Doctor Qamar

Dr Hussain Qadri met with Mian Sabeeh and Doctor Qamar

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top