پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری کی گوشہ نشینان کیلئے یادگاری اسناد

مورخہ: 30 اگست 2023ء

قلبی سکون کے لئے کثرت سے درود پاک پڑھا جائے: صدر منہاج القرآن
گوشہ درود میں حضور نبی اکرم ؐ کی بارگاہ میں 6 کھرب مرتبہ درود پاک پیش کیا جا چکا

Gosha e Durood

لاہور (30 اگست 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشۂ درود میں 639 ویں حلقہ درود کی تکمیل پر گوشہ نشینان میں یادگاری اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلبی سکون کے لئے آپ ﷺ پر کثرت سے درود پاک پڑھا جائے۔ مادیت پرستی اور فتنہ پروری کے اس دور میں اُمت کا ہر فرد کامل ایمان اور حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ دائمی نسبت اور پختگی کے لئے صبح و شام درود و سلام کے نذرانے پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ گوشہ درود میں 10 یوم کے لئے نفلی اعتکاف کرنے والوں میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے جو روزہ کے ساتھ صبح شام درود پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کی فکری عمارت کو قرآن اور عشقِ مصطفی کی بنیادوں پر استوار کیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر گوشہ درود علامہ لطیف مدنی، نگران بابا غلام فرید، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی بھی موجود تھے۔ علامہ لطیف مدنی نے بتایا کہ گوشہ درود کے نظام کے تحت اب تک 6 کھرب مرتبہ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں درود پاک کا ہدیہ پیش کیا جا چکا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top