منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام تربیت نعت کورس کا اجرا

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام تربیت نعت کورس کا اجرا

تربیت نعت کورس کا آغاز 16ستمبر سے ہو گا، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 ستمبر ہے

Naat course under Hassan bin Sabat research institute in Minhaj university

لاہور (2ستمبر2023) منہاج یونیورسٹی لاہور کے ”حسان بن ثابت سینٹر فار ریسرچ ان نعت لٹریچر“کے زیراہتمام تربیت نعت کورس کا اجراء 16ستمبرسے ہو رہاہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 ستمبر ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر راشد حمید کلیامی نے بتایا کہ یونیورسٹی کی سطح پر پہلی بار طلبا و طالبات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے فن نعت گوئی کے ماہرین اور اساتذہ کی زیر نگرانی یہ تربیت نعت کورس شروع کیا گیا ہے۔ نعت سرور کونین حضور نبی اکرم ﷺ کے اوصاف حمیدہ، سیرت طیبہ کے بیان اور اظہار محبت و عقیدت کی معروف صنف ہے، جس طرح دیگر اصناف کے قواعد و آداب ہیں اسی طرح صنف نعت ایک حساس ترین منظوم ذریعہ تحریر و بیان ہے اس کے قواعد و آداب کا فنی اعتبار سے بھی اور بطور مسلمان خیال رکھنا از حد ضروری ہے۔ اسی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ تربیت نعت کورس شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کورس کے ذریعے نعت خوان نوجوانوں کو قوانین نعت، انتخاب کلام،شعری سمجھ بوجھ، آداب نعت کے تقاضے، اصلاح تلفظ اور حسن ادائیگی کے ضمن میں رہنمائی مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کلاسز ہفتے میں دو بار ہوں گی، کورس کا مکمل دورانیہ 2 ماہ پر محیط ہے۔ کورس کے اختتام پر اعزازی سر ٹیفکیٹ دئیے جائیں گے۔ راشد حمید کلیامی نے بتایا کہ داخلہ فارم منہاج یونیورسٹی لاہور کے ایڈمشن ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top