استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں منہاج القرآن کا اجلاس
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن پاکستان سمیت پوری دنیا میں استقبال ربیع لاول کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقا دکرے گی۔ تقریبات کا مقصد محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ قلبی و حبی تعلق کو مضبو ط کرنا ہے۔ منہاج القرآن کے زیر اہتمام 40 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر منعقد ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ لاہور سمیت ملک کے تمام شہروں میں استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ میلاد کارواں چلائے جائیں گے، میلاد مارچ منعقد کیے جائیں گے۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ضیافت میلاد کا آغاز یکم ربیع الاول سے ہوگا جو 11 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ لاہور میں مشعل بردار جلوس بسلسلہ استقبال ربیع الاول مغل پورہ چوک سے شالا مار چوک تک 16 ستمبر بعد از نماز مغرب نکالا جائے گا۔ مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی 40 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام روزانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت امت کا مشترکہ اثاثہ اور پہنچان ہے۔ حب رسول ﷺ کے باب میں کوئی فرقہ اور کوئی گروہ نہیں ہم سب ایک ہیں۔
تبصرہ