منہاج القرآن کے زیراہتمام ”البلاغ المبین“ تربیتی ورکشاپ 10 ستمبر کو ہو گی

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اسلوبِ دعوت کی اہمیت کے موضوع پر خصوصی لیکچر دینگے
اُمتِ محمدیہ کا ہر فرد داعی ہے، سربراہ تربیتی ورکشاپ علامہ غلام مرتضیٰ علوی

Iblag ul mubeen workshop in minhaj ul Quran

لاہور (5 ستمبر 2023ء) منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک گیر ”البلاغ المبین“ تربیتی ورکشاپ 10 ستمبر کو ہو گی۔ دعوتی سرگرمیوں سے وابستہ 5 سو سکالرز تربیتی ورکشاپ میں شریک ہوں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسلوبِ دعوت اور دعوت کی اہمیت اور تقاضوں کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت سینئر مرکزی راہ نما و نائب ناظمین اعلیٰ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔ تربیتی ورکشاپ میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے منہاج القرآن کے سکالرز شرکت کریں گے۔ خواتین مبلغات و سکالرز بھی تربیتی ورکشاپ کا حصہ بنیں گی۔

سربراہ ”البلاغ المبین“ ورکشاپ علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ دعوت و تبلیغِ حق کا فریضہ تمام انبیائے کرام کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔ اللہ رب العزت نے حضور نبی اکرم ﷺ کی اُمتِ کو داعی کے وصف اور ذمہ داری سے متصف کیا ہے۔ آپ ﷺ نے خطبۂ حجتہ الوداع کے موقع پر اُمت کو براہ راست دعوتِ دین کی ذمہ داریاں سونپیں۔

انہوں نے کہا کہ دعوت کے عظیم کام اور خدمتِ دین کے اس مشن کی درست بجا آوری کے لئے مناسب تربیت ناگزیر ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ”البلاغ المبین“ کے نام سے ایک ہمہ جہتی تربیتی پروگرام کا اجراء کیا ہے۔ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا اور داعیانِ دین و مبلغین کو عصری تقاضوں کے مطابق دعوتی تربیت سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top