ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کل ہوگی

منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں عبدالقادر(مرحوم) کے فیملی ممبران شرکت کریں گے

TRIBUTE TO ABDUL QADIR Minhaj university Lahore

لاہور (6 ستمبر 2023) دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ سپنر عبدالقادر (مرحوم) کی برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں 7 ستمبر دوپہر2:00 بجے (جمعرات) کو قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ دعائیہ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما، کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات، عبدالقادر (مرحوم) کی اہلیہ، صاحبزادے سلمان قادر، عمران قادر، رحمان قادرسمیت دیگر فیملی ممبران شرکت کریں گے۔

گگلی ماسٹرعبدالقادر(مرحوم) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بے حد احترام کرتے تھے اور تحریک منہاج القرآن کے تربیتی پروگرامز میں باقاعدگی سے شرکت کیا کرتے تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top