قومی کرکٹر عبدالقادر مرحوم کی چوتھی برسی منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب
دعائیہ تقریب میں عبدالقادر مرحوم کے صاحب زادوں واہل خانہ کی شرکت
سلمان قادر،رحمان قادر،اظہر زیدی،خرم نواز گنڈا پور و دیگر رہنماؤں کا اظہارِ خیال
جو کام پی سی بی کو کرنا چاہیے تھا وہ کام منہاج القرآن نے کیا، سلمان قادر
لاہور (7 ستمبر2023) قومی کرکٹر، گُگلی ماسٹر عبدالقادر(مرحوم) کی چوتھی برسی پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ گوشہ درود میں شعبہ پبلک ریلیشنز کی زیراہتمام تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا اور عبدالقادر (مرحوم)کیلیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، تعزیتی ریفرنس میں عبدالقادر(مرحوم) کے صاحب زادوں سلمان قادر، رحمان قادر، ان کی اہلیہ، بیٹیوں، بیٹیوں پوتوں، نواسوں اور نواسیوں نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں قومی کرکٹر عمر اکمل کی اہلیہ بھی شریک ہوئیں۔
سابق مینجر پی سی بی اظہر زیدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے ادارہ کے منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے عبدالقادر کو اپنی دعاؤں میں زندہ رکھا ہوا ہے، انہوں نے کہا عبدالقادر جتنے بڑے کرکٹر تھے اتنے بڑے انسان بھی تھے، تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلمان قادر نے کہا کہ جو کام پی سی بی کے کرنے کا تھا وہ کام ادارہ منہاج القرآن کر رہا ہے میں اور میری فیملی ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے ادارہ کے جملہ منتظمین کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر مرحوم کاشیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن سے بڑی محبت اور عقیدت کا رشتہ تھا۔
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے اپنے خطاب میں عبدالقادر مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑے کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے انسان بھی تھے وہ روحانیت کی طرف مائل تھے قرآن مجید کی باقاعدگی کے ساتھ تلاوت کرتے ہم ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول نے انجام دیے۔
تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، جواد حامد، سید الطاف حسین شاہ، نوراللہ صدیقی علامہ لطیف مدنی، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چودھری، حافظ عابد بشیر، سہیل احمد رضا، محمد شکیل طاہر، رانا وحید شہزاد، سعید اختر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
تبصرہ