وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کو نظام المدارس پاکستان کے دورہ کی دعوت دیتے ہیں: ڈاکٹر میر آصف اکبر

لاہور (10 ستمبر 2023) نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا مدارس دینیہ کے مختلف بورڈز کے دورہ کا آغاز خوش آئند ہے۔ انہیں اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر مدارس کے منتظمین سے ضرور ملنا چاہیے۔نظام المدارس پاکستان وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کو دورہ کی دعوت دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نظام المدارس پاکستان حکومت پاکستان کی مدارس دینیہ کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات سے نہ صرف متفق ہے بلکہ ریاستی سطح پر ہونے والے فیصلہ جات پر عملدرآمد بھی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان نے نہ صرف جدید نصاب نافذ کیا ہے بلکہ آن لائن جدید امتحانی نظام کا کامیاب تجربہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے نئے نصاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن، فروغ امن، بین المسالک ہم آہنگی کو سرفہرست رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے مدارس دینیہ کے نصاب میں امن اور رواداری کے سبجیکٹ کو بطور مضمون نہیں پڑھایا جاتا تھا۔ نظام المدارس پاکستان اس دینی،قومی و ملی ضرورت کو پورا کر رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top