شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ’’البلاغ المبین‘‘ تربیتی ورکشاپ سے خطاب

Dr Thair ul Qadri addressing al-Balagh al-Mubeen training workshop

البلاغ المبین ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا "مقامِ دعوت و شروطِ داعی" کے موضوع پر خطاب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ "البلاغ المبین" میں "مقامِ دعوت و شروط داعی" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا داعی کے لیے با عمل ہونا پہلی شرط ہے، داعی، جس چیز کی دعوت دے رہا ہے اگر وہ خود اس پر عمل نہیں کررہا تو اس سے دعوت بے اثر ہی نہیں ہوتی بلکہ الٹا دین کے لیے مضر ہو جاتی ہے۔ اس بے عملی سے دین کو نقصان پہنچتا ہے۔ بے دین لوگوں کے رویوں سے دین کو اتنا نقصان نہیں پہنچتا جتنا نقصان بے عمل داعی کی دعوت سے پہنچتا ہے۔ دعوت اور تقریر میں فرق ہے، اگر دعوت اسلام کے لیے نہیں ہے تو وہ فقط تقریر ہے، فنِ خطابت ہے، جوش خطابت ہے، محض لفاظی ہے ایسا فن کوئی شخص بھی اپنی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے سیکھ سکتا ہے، اس لئے قرآن نے داعی کے لیے باعمل ہونے کی شرط مقرر کی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایا کہ جنہیں ایمان اور علم کی نعمت اور صلاحیت دی گئی ہے وہ اس صلاحیت کو دعوت الیٰ اللہ کے لیے استعمال کریں۔ اللہ کے لیے دعوت دینے والے کلام سے بہتر اور کوئی کلام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعی علم، اَمن، محبت، اَخلاق حسنہ، کی تعلیمات کو عام کرنے والا ہو نہ کہ اپنے مفادات یا اپنے فرقے اور مسلک کو بیان کرنے والا ہو۔ ایسے رویوں سے دین کو نقصان پہنچتا ہے۔ برائی کو برائی سے کبھی رد نہیں کیا جاسکتا۔ آپ دعوت الیٰ اللہ کو صبر و تحمل کے ساتھ جاری رکھیں، مخالفت کو خاطر میں نہ لائیں، ثابت قدمی کے ساتھ دین کو بیان کرتے رہیں تو ایک روز ناقدین بھی تھک جائیں گے ان کی توانائیاں ماند پڑ جائیں گی، اسی لئے اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ صبر اور نماز سے مدد لو، صبر کو پہلے درجے پر اور نماز کو دوسرے درجے پر رکھا ہے اور پھر اللہ رب العزت نے صابرین سے فرمایا کہ میں صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوں۔ صبر کی بڑی اہمیت اور فضیلت ہے اس لئے آپ اپنی دعوت کا رخ خالصتاً اللہ کی طرف رکھیں اور اس راستے پر ثابت قدم رہیں، صبر و استقامت سے کام لیں، تو مخالفت کرنے والے تھک ہار کر مخالفت ترک کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ یہاں شیطان حملہ آور ہوتا ہے وہ داعی کے اندر بدلہ لینے اور سبق سکھانے کی سوچ پیدا کرتا ہے۔ لہذا ہمیشہ شیطان کے وسوسوں کے مقابلے میں اللہ سے پناہ مانگتے رہیں اور حالت تعوذ میں رہیں۔ بدلہ لینے کی آگ شیطان بھڑکاتا ہے۔ اچھائی اور برائی کبھی برابر نہیں ہوسکتی اس لئے برائی کو برائی سے ختم نہیں کیا جاسکتا، برائی کے مقابلے میں اپنے اندر صبر اور اعمالِ صالح پیدا کریں۔ جب داعی اپنے کہے ہوئے الفاظ کے مطابق کردار کا حامل نہیں ہوگا تو دعوت اپنی تاٹیر کھو دے گی۔

البلاغ المبین ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نور اللہ صدیقی نے ایک قرارداد کے ذریعے الہدایہ 2023ء کے کامیاب انعقاد، 8جلدوں پر مشتمل موسوعۃ علوم الحدیث کی تکمیل اور قرآن مجید کے براہِ راست عربی زبان سے انگریزی زبان میں ترجمہ مکمل کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کو مبارکباد پیش کی۔ جس کی شرکائے ورکشاپ نے کھڑے ہوکر پرجوش تائید کی۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے انجام دئے، ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام نظامت تربیت کی زیر نگرانی، نظامت دعوت، علماء کونسل اور منہاجینز فورم کی طرف مشترکہ طور پر کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا، صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی، جمیل احمد زاہد قادری، علامہ احمد وحید قادری اور عائشہ شبیر نے آدابِ دعوت اور دعوت کی اہمیت کے موضوع پر لیکچرز دئے۔

ورکشاپ میں پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد میر آصف اکبر قادری، سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر نعیم انور نعمانی، نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن محمد جواد حامد، نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف، پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ محمد عباس نقشبندی، پرنسپل منہاج کالج برائے خواتین آفتاب احمد خان، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، علامہ اشفاق احمد چشتی، علامہ نفیس حسین قادری، چودھری شہزاد رسول، شاھد لطیف، میاں انصر محمود، مولانا محمد حسین آزاد، میاں سرور صدیق، ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، انیلہ الیاس، اُم حبیبہ اسمعیل، ارشاد اقبال سمیت (مرد و خواتین) علما و سکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Dr Thair ul Qadri addressing al-Balagh al-Mubeen training workshop

Dr Thair ul Qadri addressing al-Balagh al-Mubeen training workshop

Dr Thair ul Qadri addressing al-Balagh al-Mubeen training workshop

Dr Thair ul Qadri addressing al-Balagh al-Mubeen training workshop

Dr Thair ul Qadri addressing al-Balagh al-Mubeen training workshop

Dr Thair ul Qadri addressing al-Balagh al-Mubeen training workshop

Dr Thair ul Qadri addressing al-Balagh al-Mubeen training workshop

Dr Thair ul Qadri addressing al-Balagh al-Mubeen training workshop

Dr Thair ul Qadri addressing al-Balagh al-Mubeen training workshop

Dr Thair ul Qadri addressing al-Balagh al-Mubeen training workshop

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top