لودھراں: سردار شاکر خان مزاری نائب کی سربراہی میں ٹریننگ کیمپ برائے معلمینِ مراکزِ علم
ٹریننگ کیمپ میں ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی، حافظ راشد مصطفوی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن علم اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ میں گزشتہ 40 برس سے گامزن ہے اس دورِ فتن میں محبت، امن، روداری اور اخوت کی تبلیغ کر رہی ہے۔ مراکز علم کے قیام کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔
ایک روزہ ٹریننگ کیمپ میں تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کے تمام ضلعی و تحصیلی صدور و ناظمین اور معلمین و معلمات نے شرکت کی۔
تبصرہ