ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جامعہ نوریہ رضویہ فیصل آباد کے طلباء کے لیے منعقدہ نشست سے خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گوشۂ درود میں جامعہ نوریہ رضویہ فیصل آباد کے طلباء کے لیے منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ مستقبل کے علماء اور دین کے وارث ہیں، اپنے اخلاق عادات اطوار پر محنت کریں، نماز کی پابندی کریں، اپنی زبان کو شستہ بنائیں، اللہ کی خاطر اس کی محبت کی خاطر لوگوں سے اپنے رویئے درست کریں، آپ لوگ دین کے نمائندگان ہیں آنے والی نسلیں نئے بچے آپ کو دیکھ کر دین سے رغبت حاصل کریں۔ ان میں علم دین حاصل کرنے کا شوق پیدا ہو۔ نشست میں راجہ زاہد محمود، سید حمایت رسول شاہ، سید سعادت رسول شاہ، طیب ضیاء، اور جامعہ کے طلباء و مدرسین شریک ہوئے۔
تبصرہ