منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاوال مشعل بردار جلوس آج نکالا جائے گا

مشعل بردار جلوس مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ تک نکالا جائے گا
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جلوس کی قیادت کریں گے

لاہور (15 ستمبر 2023) استقبال ربیع الاؤل کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 156اور 148 کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس آج (ہفتہ)کوبعد نمازِمغرب 7:00 بجے مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ تک نکالا جائے گا۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جلوس کی قیادت کریں گے۔ راستے میں جگہ جگہ تاجر رہنماء جلوس کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کریں گے۔ مشعل بردار جلوس میں سجے ہوئے اونٹوں، بھگیوں،گھوڑوں اورموٹر سا ئیکلوں پر سوار ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما اور عوام الناس کی بڑی تعدادجلوس میں شرکت کرے گی۔ صدر تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین قادری، ناظم اسلم پرویز، طارق الطاف، حاجی محمد امجد قادری، شیخ حنیف، شیخ وکیل احمد، محمد اسلم طاہر و دیگر رہنما،مرکزی قائد ین شرکاء جلوس کا استقبال کرینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top