حضور نبی اکرم ﷺ نے محبت اور اتحاد و یکجہتی کی تعلیم دی: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس سے خطاب
خرم نواز گنڈاپور، رانا نفیس قادری، چوہدری امجد حسین، شہباز حسین بھٹی کا اظہار خیال
شالا مار لنک روڈ کے تاجروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت
جگہ جگہ مشروبات اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں، فضا درودو سلام سے گونجتی رہی

Dr Hussain Qadri addressing Milad Rally

لاہور (16 ستمبر 2023) منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مغلپورہ چوک سے شالا مار چوک تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا، مشعل بردار جلوس کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، امجد حسین چوہدری، شہباز حسین بھٹی، نور اللہ صدیقی و دیگر قائدین جلوس کے ہمراہ تھے۔ شالا مار لنک روڈ کے تاجروں محمد اظہر چوہدری، چوہدری عبد الجلیل انجم، ارشد علی وڑائچ، میاں اعجاز چن، شیخ آصف رفیق، چوہدری محمد اسلم و دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں نے جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شرکائے جلوس کا استقبال کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺنے منتشر اور بکھرے ہوئے دلوں کو یکسو اور یکجا کرکے اور انہیں ایک رشتہ الفت میں پرو دیا۔ اور پیغام دیا کہ ’’اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑو۔‘‘ اس اتحاد و محبت کی دعوت سے اسلام کی سرحدیں شرق تا غرب پھیل گئیں۔ آج بھی اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری زندگیوں میں امن اور سکون آجائے اور ہم باوقار زندگی گزارنے لگ جائیں تو ہمیں اپنے دلوں کے اندر پالے ہوئے نفرت، انتقام، تعصب، کینہ انتہاپسندی اور عدم برداشت کے بت توڑنا ہونگے، اور اپنے قول و فعل میں امت واحدہ بننا ہوگا۔ یہی اسلام ہے اور یہی آقاء دوجہاں حضور نبی اکرم ﷺ کی دعوت حق ہے۔

شرکائے جلوس پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، مشروبات اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں۔ جلوس سے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نور اللہ صدیقی، صدر منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین قادری نے بھی خطاب کیا۔ جلوس مغلپورہ سے شروع ہو کر شالامار لنک روڈ سے ہوتا ہو ا، شالامار چوک، جی ٹی روڈ، باغبانپورہ پر اختتام پذ یر ہوا۔ حفیظ اللہ جاوید، حاجی محمد فرخ، محمد ارشد طاہر پیر سیدانعام اللہ، پیر سید گلزارشاہ، محمد اسلم طاہر، حاجی محمد امجد قادری، شیخ وکیل احمد، طارق الطاف سمیت اہم رہنماؤں نے جلوس میں شرکت کی۔

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اس موقع پر کہا 40ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان پر منعقد ہوگی۔ انہوں نے شرکا جلوس کو دعوت دی کہ وہ اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کے ہمراہ اس عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کرکے حضور نبی اکرم ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔

Dr Hussain Qadri addressing Milad Rally -1

Dr Hussain Qadri addressing Milad Rally -2

Dr Hussain Qadri addressing Milad Rally -3

Dr Hussain Qadri addressing Milad Rally -4

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top