ایم ایس ایم سنٹرل موومنٹ ایگزیکٹیو اجلاس
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سنٹرل موومنٹ ایگزیکٹیو کے اجلاس میں شرکت و خطاب
چیئرمین سپریم کونسل نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی صحبتوں کو نیک کریں، کیونکہ آپ کی صحبت آپ کے احوال، کیفیات، میلانات، رجحانات، زاویہ نگاہ، حیثیت اور دل پر وارد کیفیات کو بدل دیتی ہے۔ حضور شیخ الاسلام کا فرمان ہے کہ طبیعت اور مزاج ہمیشہ نصیحت پر غالب رہتی ہے، آپ لوگ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب اور ان کی کتب کے ذریعے ان کی صحبت میں رہا کریں۔ نیک صحبت ہی ہے جو بری عادات کو آپ کے دل کی زمین سے اکھاڑ کر باہر پھینکتی ہے اور اچھی عادات اور خصلتوں کو آپ کے دل کی زمین میں آباد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوفياء اور اولیاء ہمیشہ اپنے متوسلین کو یہ تلقین فرماتے تھے:
اہل اللہ اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرو اور اگر صحبت میسر نہ ہو تو تلاش میں
سرگرداں رہو۔ ہم لوگ انتہائی خوش قسمت ہیں کہ ہمیں سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد
طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی صحبت میسر ہے۔ تحریک منہاج القرآن تعلق
باللہ، تعلق بالقرآن اور تعلق بالرسول کی تحریک ہے اگر ہم اس سے جڑیں رہیں گے تو
ہماری عادات، خصلتیں، طبیعتیں اور مزاج بدلیں گے۔
اجلاس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان شیخ فرحان عزیز، مرکزی سیکرٹری جنرل میاں
انصر محمود، نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف سمیت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان
کے سابقہ عہدیداران، مرکزی و زونل ذمہ داران اور ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی۔
تبصرہ