جاہلانہ رویے سوسائٹی کی فکری نشوونما روک دیتے ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

CWC Ijlas Minhaj ul Quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی کا راستہ علم و تحقیق کے ذریعے سے روکا جا سکتا ہے۔ تنگ نظری جہالت سے جنم لیتی ہے، جاہلانہ رویے کسی بھی سوسائٹی کی فکری نشوونما روک دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی زمانہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علم و تحقیق کو فروغ دے کر اسلاف کے علمی کلچر کا احیاء کررہے ہیں۔ الحمداللہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے سینکڑوں موضوعات پر ایک ہزار سے زائد کتب تحریر کی جا چکی ہیں جن میں سے 700 کے لگ بھگ شائع بھی ہو چکی ہیں۔ یہ کتب آئندہ نسلوں کی فکری آبیاری کررہی ہیں۔

سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ چند سال قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 8 جلدوں پر مشتمل قرآنک انسائیکلوپیڈیا تالیف کر کے علم و تحقیق کے باب میں نئی شروعات کی تھیں جس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی۔ اب الحمداللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 8 جلدوں پر مشتمل ”انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سائنسز“مکمل کیا ہے جس کی تقریبِ رونمائی یکم اکتوبر 2023ء کو ایوانِ اقبال لاہور میں دوپہر ایک بجے منعقد ہورہی ہے۔ تقریب رونمائی کی اس تقریب سے ممتاز علمائے کرام علوم دینیہ کے محققین، سینئر صحافی و دانشور خطاب کریں گے۔

CWC Ijlas Minhaj ul Quran

CWC Ijlas Minhaj ul Quran

CWC Ijlas Minhaj ul Quran

CWC Ijlas Minhaj ul Quran

CWC Ijlas Minhaj ul Quran

CWC Ijlas Minhaj ul Quran

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top