تقریب رونمائی، انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سائنسز - یکم اکتوبر 2023ء، ایوانِ اقبال لاہور

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قلم سے 8 جلدوں پر مشتمل (Encyclopedia of Hadith Studies) مکمل ہوا ہے جس کی عظیم الشان تقریب رونمائی یکم اکتوبر2023ء ایوانِ اقبال لاہور میں ہورہی ہے۔ تقریبِ رونمائی میں عالم اسلام کی ممتاز علمی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی حدیث اور علوم الحدیث پر 200 کتب شائع ہو چکی ہیں۔ (Encyclopedia of Hadith Studies) اس میں ایک قابلِ قدر علمی و تحقیقی اضافہ ہے جس سے اسلامک سٹڈیز اور علم و فنِ حدیث کے محققین ، اساتذہ و طلباء استفادہ کر سکیں گے۔

(Encyclopedia of Hadith Studies) اپنے موضوع، معیارِ تحقیق، حُسنِ نظم اور نُدرت و تنوع کے اعتبار سے برصغیر پاک و ہند میں بالخصوص اور عالمِ عرب اور مغربی دنیا میں بالعموم گزشتہ 400 سال کے علمِ حدیث کے ذخیرہ میں فقید المثال اضافہ ہے۔ 8 جلدوں پر مشتمل (Encyclopedia of Hadith Studies) کی پہلی تقریبِ رونمائی یکم اکتوبر 2023ء کو ایوانِ اقبال لاہور اور اس کی دوسری تقریبِ رونمائی 7 اکتوبر 2023ء پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر سری نگر ہائی وے اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

Inaugural Ceremony of the

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top