دوسروں کے لئے آسانیاں بانٹنا آپ ﷺ کی مبارک سنت ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Dr Hassan Qadri adressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم تمام انسانوں اور جہانوں کے لئے رحمتہ للعالمین بن کر آئے۔ آپﷺ نے انسانوں کے لئے آسانیاں پیدا کیں، ان کو مشکلات سے نکالا، انسانوں کے انفرادی اور اجتماعی دکھ بانٹے، مظلوموں، کمزوروں کی اُمید اور ان کے مددگار بنے، دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا، کسی کی مدد کرنا، کسی سے دکھ سکھ سانجھا کرنا، عدل سے کام لینا، یتیموں کے سروں پر دست شفقت رکھنا، حق داروں تک اُن کا حق پہنچانا، امانت دار اور دیانت دار بننا آپ ﷺ کی مبارک سنت اور سیرت طیبہ ہے، آپ ﷺ کا سچا پیروکار اپنے قول و فعل، لین دین، برتاؤ، گفتار و کردار کے ذریعے کسی دوسرے کو تکلیف نہیں پہنچا سکتا۔

آپ ﷺ سے محبت کرنے والے کے اندر یہ خوبی پائیں گے کہ وہ دوسروں کا بوجھ اٹھانے والا ہو گا اپنا بوجھ دوسروں پر ڈالنا والا نہیں ہو گا، وہ آنسو پونچھنے والا ہو گا، دوسروں کو آنسو بہانے پر مجبور کرنے والا نہیں ہو گا، آپ ﷺ کا سچا اُمتی غریب رشتہ داروں کو کبھی کمزور نہیں جانے گا اور نہ ہی ان کا تمسخر اڑائے گا، وہ ہمسایوں کا دست گیر ہو گا، رب کائنات، رب کعبہ نے آپ ﷺ کو رحمتہ اللعالمین کے وصف سے متصف کیا اور انہیں چراغ ہدایت بنایا، آپ ﷺ فقط انسانوں کے لئے انسانوں کے لیے آسانیاں بانٹنے والے نہیں تھے بلکہ جانوروں، چرند، پرند کے لیے بھی آسانیاں پیدا فرماتے تھے۔ اپنے اور پرائے یہاں تک کہ جانور بھی آپ ﷺ سے اپنا دکھ بیان فرماتے تھے۔ ولادتِ پاک ﷺ کے اس ماہِ مبارک میں ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ رب العزت ہمیں سیرت طیبہ کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق دے اور ہم بھی اپنی استعداد کے مطابق دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے والے بن جائیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمدخان، سید مشرف حسین شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، میاں زاہد اسلام، علامہ لطیف مدنی، مقصود قادری سمیت بڑی تعداد میں منہاج القرآن کے قائدین نے نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام میں ادا کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گوشہ نشینان اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دعوت دی کہ 11 اور 12 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان پر جوق در جوق پہنچیں اور آپﷺ کی یاد اور شان میں منعقدہ ولادتِ پاک کی عظیم الشان عالمی کانفرنس میں شرکت کریں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب کرینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top