منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام ضیافت میلاد کا انعقاد

تقریب میں آغوش کمپلیکس کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء نے خصوصی شرکت کی
جی ایم ملک، محمد عباس نقشبندی، ڈاکٹر فرح ناز، قاری سید خالد حمید کاظمی کی شرکت

Ziyafat e Milad In Minhaj ul Quran

لاہور (22ستمبر 2023ء)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام سالانہ ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن کے طلباء نے قرآت اور حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

ضیافت میلاد کی تقریب میں ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، پرنسپل تحفیظ القرآن علامہ محمد عباس نقشبندی، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، قاری سید خالد حمید کاظمی سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ضیافت میلاد کی تقریب میں آغوش کمپلیکس کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں گوشہ نشینان اور منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ماہ ربیع الاوال کی آمد کی خوشی میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یکم ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک ہر شب نماز عشا کے بعد ضیافت میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ضیافت میلاد کے اختتام پر پرنسپل تحفیظ القرآن علامہ محمد عباس نقشبندی نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top