منہاج ویلفیئر نے ملک کے تمام شہروں میں ضیافت میلاد پراجیکٹ کا آغاز کر دیا

ماہ ربیع الاول میں غرباء، مساکین اور ضروتمندوں میں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے: ثناء اللہ خان
منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں محافل نعت و ضیافت میلاد کا سلسلہ جاری
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام محفل نعت و ضیافت میلادکا انعقاد

Ziyafat e Milad In Minhaj ul Quran

لاہور (25 ستمبر2023) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول میں ضیافت میلاد کا ملک گیر سلسلہ جاری ہے، ماہ ربیع الاول میں لاکھوں غرباء، مساکین اور ضروت مندوں میں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انجینئر ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن ماہ ربیع الاول کو جوش و محبت اور والہانہ عقیدت و احترام سے مناتی ہے۔ دن کو محافل اور راتوں کو قیام کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ملک کے تمام شہروں میں غرباء، مساکین اور ضرورت مندوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔ مستحقین میں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ملک کے تمام شہروں میں ضیافت میلاد پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان محافل میں حضور نبی اکرم ﷺ جیسی بے مثال ہستی اور عظیم نعمت الہیٰ پر اللہ کریم کے حضور ہدیہ تشکر بجا لایا جاتا ہے۔ آقائے دوجہاں حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت طیبہ، سیر ت مطہرہ اور آپ ﷺ کا ذکر کر کے فیوض و برکات حاصل کی جاتی ہیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف شہروں میں مستحقین و ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ ربیع الاول کا پورا ماہ جاری رہتا ہے، دریں اثناماہ ربیع الاول میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں محافل نعت و ضیافت میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔ روزانہ نما زعشاء کے بعد مشعل بردار جلوس نکالا جاتا ہے اور ضیافت میلاد کی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ضیافت میلاد کی تقاریب یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک جاری رہیں گی۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تاجدار کائنات حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشی میں محفل نعت و ضیافت میلادکا انعقاد کیا گیا۔م رکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز، رانا تجمل، اسامہ مشتاق، علی قریشی، راشد مصطفوی، محسن اقبال، عزیز عالم، ذیشان یوسف، حماد مصطفی، حسین نواز سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، یوتھ لیگ، ویمن لیگ، علما کونسل سمیت گوشہ درود کے گوشہ نشینان اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نامور ثنا خوانان مصطفیٰ ﷺ نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں مدح سرائی کی۔ شیخ فرحان عزیز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں ایک بار پھر حضور نبی اکرم ﷺ کے میلاد کا مقدس و محترم مہینہ نصیب ہوا، اس ماہ مقدسہ میں ہمیں زیادہ سے زیادہ سعادتیں سمیٹنا ہوں گی۔ میلاد مصطفیٰ کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہے جس کو جتنا منایا جائے کم ہے۔

تقریب کے اختتام پر درد و سلام پیش کیا گیا ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top