عالمی میلادکانفرنس اتحاد امت کا استعارہ بن چکی ہے: جواد حامد

ایک لاکھ سے زائد مردو خواتین شرکت کریں گی، سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس
جامعہ الاظہر یونیورسٹی مصر کی ممتاز علمی شخصیات کانفرنس میں شرکت کریں گی
سکیورٹی کے مناسب انتظامات کے لئے پولیس حکام کے رابطے میں ہیں

Jawad Hamid Naib Nazim e ALa Administration Minhaj ul Quran

لاہور (26 ستمبر 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 11 اور 12 ربیع الاول کی شب منعقد ہونے والی 40 ویں عالمی میلادکانفرنس مینار پاکستان پر منعقد ہوگی۔ مسلسل 40 سال سے ہونے والی یہ کانفرنس پاکستان سمیت دنیا بھر میں فروغ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم وبین المذہب رواداری اور اتحاد امت کا استعارہ بن چکی ہے۔ ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد ولادت پاک کے عظیم الشان جشن میں شریک ہو کر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی دائمی محبت و مودت کا والہانہ اظہار کرے گی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب اور ایک اہم اعلان کریں گے۔

سیکرٹری میلاد کمیٹی جواد حامد نے انتظامات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مینار پاکستان ایک تاریخی مقام ہے اس جگہ 40 ویں عالمی میلاد کانفرنس ہر اعتبار سے تاریخی ہوگی، انتظامات تکمیل کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ مردو خواتین کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں، خواتین کے لیے الگ پنڈال بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا فول پروف سکیورٹی کے لیے پولیس حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں امید ہے ان کا بھرپور تعاون میسر ہوگا۔ منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس کے سینکڑوں نوجوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا قومی میڈیا کی کوریج کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top