مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر ضیافت میلاد کا انعقاد
عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے قائدِ تحریک منہاج القرآن حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے مرکزی سیکرٹریٹ پر محفلِ نعت اور ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ ضیافتِ میلاد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، عرب شیوخ پروفیسر ڈاکٹر اسامہ محمد حسن العبد، سابق چانسلر الازہر یونیورسٹی وممبر پارلیمنٹ مصر اور پروفیسر ڈاکٹر محمد نصر الدسوقی اللبان، استاذ الحدیث و علوم الحدیث الازہر یونیورسٹی، مصر مہمانانِ خصوصی تھے۔
ضیافتِ میلاد میں مادرِ تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری، محترمہ فضہ حسین قادری، محترمہ سکینہ حسین قادری، محترمہ مرویٰ حسین قادری، محترمہ درۃ الزہرا خصوصی شریک ہوئیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عرب شیوخ نے 40ویں عالمی میلاد کانفرنس مینارِ پاکستان لاہور کے انتظامات اور نظم و ضبط کو خوب سراہا، ان کا کہنا تھا کہ کل رات ہم نے ایک نور کا سماں دیکھا، لاکھوں عاشقانِ مصطفیٰﷺ مینارِ پاکستان کے سبزہ زار میں جمع ہوکر حضور نبی اکرمﷺ سے تجدید عہد وفا کررہے تھے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو ان کی علمی اور تحقیقی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو اور ان کے صاحبزادگان ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ان کے تحریک کے لاکھوں فرزندان کو سلامت رکھے اور ان کی تجدید کی ان کاوشوں میں برکت جزائے خیر عطاء کرے۔
محفلِ میلاد النبی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے حاصل کی، شکیل احمد طاہر اور شہزاد برادران نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
ضیافت میلاد میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظمین اعلیٰ، مرکزی قائدین، فورم سربراہان، سربراہان شعبہ جات، مرکزی سیکرٹریٹ، منہاج یونیورسٹی لاہور، نظام المدارس پاکستان، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج کالج برائے خواتین، آغوش کمپلیکس، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے سٹاف ممبران دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
تبصرہ