منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا

Milad conference in Japan

مورخہ 24 ستمبر 2023 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے فورمز مجلس شوریٰ، این ای سی جاپان اور این پی او جاپان کے رفقاء، عہدیداران اور وابستگان نے صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران کی سربراہی میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کا دورہ کیا، اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا شہزاد علی بھٹی بھی موجود تھے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے تمام فورمز نے اتوار کو مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان میں مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس کی صدارت صدر منہاج ایشین کونسل محترم علی عمران نے کی، اجلاس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا شہزاد علی بھٹی اور دیگر عہدیداران اور وابستگان بھی موجود تھے۔

اجلاس کے بعد حلقۂ درود و فکر بعنوان ’’عید میلاد النبی ﷺ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز محمد اکمل نقوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں نعت کا تحفہ معاذ اعجاز جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے پیش کیا۔

محفل میں ملک ممتاز نے ابتدائی گفتگو کی اور شہزاد علی بھٹی کو خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس کے بعد شہزاد علی بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے تمام رفقاء کو مرکز میں منہاج القرآن جاپان کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔

صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران نے محفل میں گفتگو کی جس میں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے 90 کامیاب حلقات درود و فکر پر تمام رفقاء کو مبارکباد دی۔

حضور شیخ الاسلام پروفیسر محمد ڈاکٹر طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ محمد مہتاب اظہر نے محفل میں خصوصی خطاب کیا۔

محفل کے اختتام پر عید میلاد النبیﷺ کے مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

استقبال

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

Milad conference in Japan

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top