کالج آف شریعہ کے دو سالہ ڈگری پروگرام کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد

فتویٰ عدل و انصاف پر مبنی ہونا چاہئیے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
مفتی کا ٹائٹل اعزاز بھی ہے اور ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے: ڈاکٹر حسن العبد
اسلام نے عابد پر عالم کو فضیلت دی ہے:پروفیسر ڈاکٹر محمد نصر الدسوقی اللبان
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسلام کے مضبوط وکیل ہیں: جسٹس (ر) نذیر احمد غازی
پرنسپل کالج آف شریعہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا

graduation ceremony fiqh course

لاہور (3 اکتوبر 2023) جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) کے فقہ کے دو سالہ ڈگری پروگرام کی تکمیل پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ تقریب میں سابق چانسلر الازہر یونیورسٹی وممبر پارلیمنٹ مصرپروفیسر ڈاکٹر اسامہ محمد حسن العبد اور استاذ الحدیث و علوم الحدیث الازہر یونیورسٹی، مصر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصر الدسوقی اللبان، معروف اسلامی سکالر جسٹس (ر) نذیر احمد غازی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ''آدابِ فتویٰ اور اِفتاء'' کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتویٰ دینا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ فتویٰ دینا جتنا عظیم کام ہے اتنا نازک بھی ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فقہ اور فتوی میں اسپیشلائزیشن کرنے والے طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کو کورس کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ جب بھی فتویٰ دیں، وہ ہمیشہ عدل، انصاف اور اُصول الافتاء پر مبنی ہو۔ خارجی اثرات و بیرونی عوامل کبھی آپ کے فتویٰ اور قلم کو متزلزل نہ کرسکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چانسلر الازہر یونیورسٹی وممبر پارلیمنٹ مصر پروفیسر ڈاکٹر اسامہ محمد حسن العبد نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں مفتیانِ کی سند لینے کے بعد آپ لوگ اسلامک جیوریسٹس بن جائیں گے یہ ٹائٹل صرف ایک ٹائٹل ہی نہیں بلکہ ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ جب بھی فتویٰ دیں تو اللہ اور اس کے احکامات کو سامنے رکھتے ہوئے دیں۔ اس جامعہ کے طلباء بہت خوش نصیب ہیں کہ انہیں حجۃ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسے عظیم استاد سے سیکھنے کا موقع میسر آیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استاذ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر محمد نصر الدسوقی اللبان نے کہا کہ دین اسلام میں علم اور عالم کی بہت فضیلت ہے، اسلامی تعلیمات کے مطابق عالم عابد سے افضل ہے۔ ڈگری مکمل کرنے والے تمام مفتیانِ حضرات کو خصوصی مُبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف اسلامی سکالر جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسلام کے مضبوط وکیل ہیں۔ اہل علم معاشرے کی اصلاح کرتے ہیں۔ مجھے آج طلباء کا یہ اجتماع دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ میں قرطبہ اور غرناطہ میں بیٹھا ہوں۔ آج اپنی تعلیم مکمل کرکے ڈگریاں لینے والے طلباء کو مُبارکباد دیتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے عرب شیوخ سمیت جملہ معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، حاجی محمد امین القادری، شیخ الحدیث سید رشید میاں، ڈاکٹر محمد اکرم رانا، علامہ حاجی امداد اللہ قادری، غلام عباس نقشبندی، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، ڈاکٹر شفاقت اللہ بغدادی، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، انجینئر محمد رفیق نجم، جواد حامد، محمد فاروق رانا، شاہد لطیف، حافظ محمد سعید رضا بغدادی، سدرہ کرامت، اُم حبیبہ اسمٰعیل سمیت علماء و مشائخ، ماہرین تعلیم، مذہبی و سماجی شخصیات اور طلباء و طالبات نے تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔

graduation ceremony fiqh course

graduation ceremony fiqh course

graduation ceremony fiqh course

graduation ceremony fiqh course

graduation ceremony fiqh course

graduation ceremony fiqh course

graduation ceremony fiqh course

graduation ceremony fiqh course

graduation ceremony fiqh course

graduation ceremony fiqh course

graduation ceremony fiqh course

graduation ceremony fiqh course

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top