ہر مسئلہ کا حل قرآن و سنت کی تعلیمات میں ہے: ڈاکٹر حسن قادری

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں گفتگو
سی ای سی کے اجلاس میں بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور و دیگر کا اظہار خیال

dr hasssan qadri participate in centrel exective ijlas

لاہور (4 اکتوبر2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ہر مسئلے کا حل قرآن و سنت کی تعلیمات میں ہے۔ مصطفوی تعلیمات سے دور ہونے کی وجہ سے رویوں میں عدم برداشت بڑھ گیا ہے اور انتہائی رویے سوسائٹی کے امن کو برباد کر رہے ہیں۔ علمائے کرام مدارس دینیہ کے اساتذہ اور ہر سطح پر تعلیم و تدریس اور دعوت کے شعبہ سے وابستہ افراد اخلاق محمدیہ اپنائیں اور سوسائٹی میں در آنے والے انتہائی رویوں کا تدارک کریں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن اخلاقیات محمدیہ کی ترویج و اشاعت اور فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ آج اخلاق، کردار اور صداقت و دیانت کے بھولے ہوئے سبق کو یاد کرنا اور کروانا ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 40ویں عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر لاکھوں کے اجتماع میں یہ اعلان کیا ہے کہ انہوں نے محمدی اخلاقیات اور عشق مصطفی ﷺ کے فروغ کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امت کے ہر فرد کو مصطفوی تعلیمات کے فروغ کیلئے داعی کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اخلاق و کردار کی تعمیر کیلئے ملک بھر میں 25ہزار مراکز علم قائم کرنے کا ویثرن دیا ہے جب ہر گھر مرکز علم بنے گا تو معاشرے کے اجتماعی اخلاق پر مصطفوی تعلیمات کا رنگ چڑھے گا۔

انہوں نے 40ویں عالمی میلاد کانفرنس کے تاریخی انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور کہاکہ منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس دنیا بھر میں عشق مصطفی ﷺ کے اظہار کا ذریعہ بن چکی ہے۔ انہوں نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگر مسالک کے جید علمائے کرام کو مبارکباد دی اور کہا کہ اتحاد امت کیلئے علمائے کرام کا کردار مرکزیت کا حامل ہے۔

ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد، علامہ رانا محمد ادریس، جواد حامد، ڈاکٹر میر آصف اکبر، حافظ سعید رضا بغدادی، ڈاکٹرفرح ناز، سدرہ کرامت، رانا وحید شہزاد، فرحان شیخ، حاجی فرخ خان نے اظہار خیال کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top