طلبہ اساتذہ کا احترام کریں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ نے اساتذہ کو پھول پیش کئے
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماؤں نے اساتذہ کو پھول اور دعائیہ کارڈز پیش کئے
لاہور (5 اکتوبر 2023ء)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ کا احترام کرنے والی اقوام نے ترقی کے فلک کو چھوا۔ طلبہ اگر علم نافع چاہتے ہیں تو وہ استاد کا ادب و احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺنے معلم کو رتبہ عطا فرمایا۔ آپ ﷺ نے انسانیت کو جینے کا سلیقہ اور با مقصد زندگی گزارنے کا شعور عطا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان کسی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں تو استاد قوم کے معمار ہوتے ہیں۔
دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے اساتذہ کو پھول پیش کئے۔ طلبہ نے پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، نواز ظفر، ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، ڈاکٹر شفاقت بغدادی، مراد دانش، صابر نقشبندی سمیت دیگر اساتذہ کو پھول اور اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے دعائیہ کلمات پر مشتمل کارڈز پیش کئے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے صدر محسن اقبال، مطاہر مصطفوی، حسین نواز، اعجاز قادری، دانش کھوکھر و دیگر طلبہ رہنماؤں نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، پرنسپل آغوش گرائمر سکول عمران ظفر بٹ، منیر افضل بٹ، ڈاکٹر محمد معین، ڈاکٹر شکیل اسلم سمیت دیگر اساتذہ کرام کو پھول اور دعائیہ کارڈز پیش کئے۔
تبصرہ