انسائیکلو پیڈیا آف حدیث سٹڈیز کی دوسری تقریب رونمائی 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گی

Encyclopedia of Hadith Dr Tahir ul Qadri in Islamabad

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ انسائیکلو پیڈیا آف حدیث سٹڈیز کی دوسری تقریب رونمائی 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔ تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔ تقریب پاک چائنہ سنٹر آڈیٹوریم میں ہو گی۔

تقریب کے منتظم نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام نے علوم الحدیث پر شاندار علمی کام کیا ہے۔ انسائیکلو پیڈیا آف حدیث سٹڈیز60 جلدوں پر مشتمل ہے، اس کی پہلی 8 جلدیں اصول الحدیث پر ہیں جن کی تقریب رونمائی اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تقریب رونمائی سے پیرسید ریاض حسین شاہ، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر سید انوار شاہ، علامہ محمد امین شہیدی، ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر الوری، صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن، علامہ سید محمد اسحق نقوی، علامہ عارف الواحدی،علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی، میاں محمد اسلم سمیت اہم مذہبی، علمی، سیاسی، سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top