اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ (انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز) کی اسلام آباد میں تقریب رونمائی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز
کے ذریعے حدیث کے علم کو ہر جہت سے عام فہم بنا کر عام کیا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ کی تقریبِ رونمائی میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا، تقریب سے حجۃ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے بھی خطاب فرمایا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز کی پاک چائنہ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب رونمائی میں علماء و مشائخ، علوم اسلامیہ کے محققین، اور دانشور حضرات نے شیخ الاسلام کو انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر مبارکباد اور زبردست الفاظ میں ہدیہ تبریک پیش کیا۔

تقریب سے صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن چیئرمین سیرت چیئر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی و سجادہ نشین بگھار شریف، چیئرمین اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی، امیر متحدہ جمیعت اہلحدیث پاکستان ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ عارف الواحدی مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، علامہ پیر سید عظمت حسین شاہ مہتمم جامعہ انوار القرآن راولپنڈی، جامعہ محمدیہ اسلام آباد کے پرنسپل ڈاکٹر تنویر علوی، ثناءاللہ الازہری پروفیسر بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد و ترجمان دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف، پیر محمد شمس العارفین صدیقی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر، ڈاکٹر سید انور شاہ سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت، سمیت علماء و مشائخ، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت و خطاب

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

پیر شمس العارفین صدیقی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دور میں جب سوشل میڈیا اور ابلاغ کے دیگر ذرائع کے ذریعے ہر طرف سے اسلامی اقدار و عقائد پر حملے ہو رہے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے’اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ اُمت مسلمہ کو تحفہ دیا ہے۔ یہ اللہ رب العزت کا خاص انعام ہے کہ وہ ہر صدی میں ایک ایسا شخص پیدا فرماتا ہے جو دین کی حفاظت کرتے ہوئے امت کی راہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔ آپ آج کے دور کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جملہ قیادت کو اس عظیم سعادت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمت مسلمہ کو دعوت فکر دیتا ہوں کہ اس شخصیت کے دست و بازو بنیں جو ہر سطح پر حقیقی معنوں میں اسلام کی درست ترجمانی کرسکتا ہے۔

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

ثناءاللہ الازہری پروفیسر بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد و ترجمان دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں حجۃ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ کی تالیف پر ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

جامعہ محمدیہ اسلام آباد کے پرنسپل ڈاکٹر تنویر علوی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی یہ کاوش اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ منظور و مقبول فرمائے۔ یقیناً انسائیکلوپیڈیا آف حدیث ان کی زندگی بھر کے مطالعۂ حدیث کا نچوڑ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل میں مزید برکتیں عطاء فرمائے۔

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

علامہ پیر سید عظمت حسین شاہ مہتمم جامعہ انوار القرآن راولپنڈی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو اللہ تعالیٰ نے برکات کا ذخیرہ عطاء فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے وقت میں برکت میں ڈال دی ہے اور ان سے اتنا بڑا کام لیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور اُن کی پوری ٹیم مُبارکباد کی مستحق ہے۔ انسائیکلو پیڈیا آف حدیث اللہ رب العزت کی عطاء کردہ بہت بڑی نعمت ہے۔

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

علامہ عارف الواحدی مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ تالیف کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ علم صرف حافظے سے نہیں بلکہ اللہ رب العزت کی خاص عطاء سے حاصل ہوتا ہے۔ جو شخص قرآن و حدیث کے علم کو آگے پھیلائے گا کامیابیاں و کامرانیاں اس کے قدم چومیں گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی شخصیات اُمتِ مسلمہ اور مملکت خدا داد پاکستان کا فخر ہیں۔

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

امیر متحدہ جمیعت اہلحدیث پاکستان سید ضیاء اللّٰہ شاہ بخاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ کی رونمائی کی اس تقریب میں شامل ہونا ایک شرف اور اعزاز کی بات ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری حفظہ اللہ کو 60 جلدوں پر مشتمل عظیم الشان انسائیکلو پیڈیا تحریر کرنے کی توفیق عطاء فرمائی ہے، یہ اعزاز اللہ رب العزت کی توفیق اور اس کے فضل کے بغیر ممکن نہیں۔

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

چیئرمین اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے امت کو جوڑنے اور امت کے مشترکات پر بہت کام کئے ہیں، ان کی یہ علمی کاوش اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ صدیوں تک امت مسلمہ کی راہنما بھی بنے گی اور امت کو جوڑنے کا سبب بھی بنے گی۔ اللہ رب العزت ان کی توفیقات خیر میں مزید اضافہ فرمائے اور اُمت ان کے اس علمی کام سے استفادہ کرسکے۔

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن چیئرمین سیرت چیئر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی و سجادہ نشین بگھار شریف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک فکر، فلسفہ، تحریک اور اس عہد کی علمی تاریخ کا نام ہے۔

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at PAK CHINA Friendship Centre Islamabad

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top