اسلام مساوات اور اخوت کا دین ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب
کنونشن سے خرم نواز گنڈاپور، رانا نفیس حسین قادری، غلام اصغر صدیقی کا خطاب

Dr Hassan Qadri Participate in Worker Convention MQI Lahore

لاہور (11 اکتوبر 2023) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام نے اپنے رفقائے کار کو علم سے محبت اور انتہا پسندی سے بچنے کی تعلیم دی۔ منہاج القرآن دلوں کو جوڑنے کی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خدمت دین اور خدمت انسانیت کے جذبہ کے تحت دروازے ہر مسلک اور ہر مذہب کیلئے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں، کارکنان اسلام کا مساوات اور امن و محبت کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن لاہور کے زیرانتظام منعقدہ ورکرزز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنونشن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی، منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین، ثاقب بھٹی، سردار عمر دراز خان، حاجی فرخ خان، محسن اقبال، نورین علوی، مفتی رفیق رندھاوا، منہاج القرآن لاہور کے ناظم امجد حسین چوہدری سمیت جملہ فورمزکے ضلعی عہدیداران، پی پی صدور و ناظمین اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران و کارکنان کو کامیاب عالمی میلاد کانفرنس، ایوان اقبال میں انسائیکلو پیڈیا آف حدیث کی تقریب رونمائی کے بہترین انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں جو صبح و شام دین اسلام اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ انہی کارکنان کی بدولت دین اسلام کی ترویج و اشاعت کا کام آگے بڑھ رہا ہے۔

رانا نفیس حسین قادری نے استقبالیہ کلمات میں تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیمی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی اور کہا کہ تمام مسالک کے علما سے رابطے میں ہیں۔ فرقہ واریت، داخلی امن اور سماجی و معاشی استحکام کیلئے زہر قاتل ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top