شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حاجی محمد منشاء جمال کی والدہ محترمہ کے وصال پر اظہار تعزیت

Dr- ahir ul Qadri Patron in Chief Minhaj ul Quran International

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن ضلع لیہ کے سرپرست اور دیرینہ رفیق حاجی محمد منشاء جمال کی والدہ ماجدہ کے وصال پر مرحومہ کے پسماندگان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقدری نے مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور بلندئ درجات کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت مرحومہ کیلئے قبر و حشر کے مراحل آسان فرمائے اور انہیں حضور شافع محشر ﷺ کی شفاعت سے بہرہ ور فرمائے۔

علاوہ ازیں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، تحریک منہاج القرآن کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم و دیگر مرکزی قائدینِ تحریک منہاج القرآن اور وابستگان نے بھی حاجی منشاء سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہر چوک اعظم، لیہ میں ادا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top