باکردار نوجوان ملک کا محفوظ مستقبل ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قادری

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قومی طلبہ کنونشن پر چیئرمین سپریم کونسل کا خطاب
خرم نواز گنڈاپور، چوہدری عرفان یوسف، راجہ زاہد محمود کی مبارکباد

Dr Hassan Qadri Participate MSM Student Convention

لاہور (12 اکتوبر 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے”قومی طلبہ کنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باکردار نوجوان پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔ اسلام اور پاکستان کے بدخواہ نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھ کر اور انہیں منشیات کی لت میں مبتلا کرکے ہمارے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ علمائے کرام، والدین اساتذہ اور طلبہ رہنما اپنے دعوتی، تربیتی و تدریسی کردار کے ذریعے نوجوانوں کو جہالت اور گمراہی کے اندھیروں سے بچائیں اور نوجوانوں کو مصطفوی اخلاق کا پیکر بنائیں۔

قومی طلبہ کنونشن میں صدر شیخ فرحان عزیز نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی کارکردگی روپورٹ پیش کی اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلباء قلم کی حرمت کی پاسبانی کررہے ہیں اور اقبالؒ کے شاہین بن کر نوجوانوں کو علم، امن کی تربیت دے رہے ہیں۔

قومی طلبہ کنونشن میں شریک ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور سابق صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نائب ناظم اعلیٰ چوہدری عرفان یوسف، راجہ زاہد محمود نے کامیاب کنونشن کے انعقاد پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top