منہاج القرآن کے زیراہتمام ایک روزہ فری کیمپ 15 اکتوبر (اتوار) کو شالار مار ٹاؤن لگایا جائے گا

معروف آئی سرجن ڈاکٹر اصغر علی مریضوں کا معائنہ کریں گے

لاہور(14 اکتوبر 2023ء)تحریک منہاج القرآن (منہاج ویلفیئر کلینک)کے زیراہتمام کل 15 اکتوبر (اتوار) کو شالار مار ٹاؤن میں فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا جائے گا، آئی کیمپ میں آنکھوں کا علاج چیک اپ کی فری سہولیات میسر ہوں گی۔ آئی کیمپ میں مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب میں مرکزی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان ثناء اللہ خان، منہاج القرآن لاہور کے ناظم امجد حسین چوہدری، ناظم ویلفیئر لاہور کیپٹن (ر) عبدالمجید، ضلعی صدر خالد محمود، ڈاکٹر شاہد محمود، حاجی ظفر کمبوہ، احمد صادق، حافظ عبدالرحمن، ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ تحریک منہاج القرآن حفیظ الرحمن خان تحریک منہاج القرآن شالامار ٹاؤن کے مقامی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنی والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

معروف آئی سرجن ڈاکٹر اصغر علی و دیگر تجربہ کار ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے، مفت ادویات دیں گے۔ حفیظ الرحمن خان نے آئی کیمپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئی کیمپ صبح 10:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک جاری رہے گا۔ ماہر امراض چشم 100 سے زاہد مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں کے بہت سے مسائل ہیں۔ پسماندہ علاقوں کے غریب لوگوں کی صحت و علاج کا خیال رکھنا ہوگا۔ مستقبل میں آنکھوں کے علاج کے ٹیسٹ، آپریشن بھی کیے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top