شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ایس ایم ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس
معروف اور عظیم قانون دان، ممتاز وکیل، سابق وفاقی وزیر ایس ایم ظفر ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ pic.twitter.com/hYifemyJXs
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) October 19, 2023
ملک ایک عظیم قانون دان اور محب وطن شخصیت سے محروم ہو گیا، ڈاکٹر
طاہر القادری
ایس ایم ظفر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین بھی رہے
لاہور (19 اکتوبر 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عظیم قانون، ممتاز وکیل، سابق وفاقی وزیر ایس ایم ظفر ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے اور غم زدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ایس ایم ظفر ایڈووکیٹ (مرحوم) منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ قانون کی بالادستی اور عدال و انصاف اور انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات انجام دیں۔ مرحوم ایک محب وطن شخصیت تھے، اللہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ تحریک منہاج القرآن شاہد لطیف نے ایس ایم ظفر ایڈووکیٹ کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ ملک ایک با اصول سیاست دان سے محروم ہو گیا۔
تبصرہ