اطاعت رسول ﷺ ہی محبت رسول کا مظہر ہے: علامہ رانا ادریس

دنیا و آخرت کی کامیابی اتباع رسولﷺ میں ہے: جامع شیخ الاسلام میں خطاب

Rana idrees qadri adressing khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

لاہور (20 اکتوبر 2023ء) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطاعت رسول ؐہی محبت رسول ﷺ کا مظہر ہے، حبِ رسول ﷺ ہی وہ پیمانہ ہے جس سے کسی مسلمان کے ایمان کو ماپا جاسکتا ہے۔ حب رسول ﷺ کے تقاضوں میں سے ایک تقاضا نبی اکرم ﷺ کا ادب و احترام کرنا، آپ ﷺ سے محبت کرنا ہی ایمان ہے۔ جہاں اللہ کی اطاعت کا حکم ہے وہاں رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کا بھی حکم ہے۔آپ کی سیرت طیبہ قرآن کی تفسیر ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت کرنے والوں کی زندگی سنت رسول ﷺکی آئینہ دار ہوتی ہے۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ عشق مصطفی ﷺ ہی وہ واحد پیمانہ ہے جس سے مومن اور منافق کے درمیان فرق ظاہر ہوتا ہے۔ دنیا اور آخرت کی کامیابی اطاعت رسول اللہ اوراتباع رسول ﷺ میں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top