یوکے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اولڈ ھوم میں ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب

Dr Hussain Qadri Participate Minhaj ul Quran UK worker convention

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اولڈ ھوم میں ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب، ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ یہ اللہ رب العزت کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے ہمیں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا، اور اس سے بھی بڑھ کر یہ احسان ہے کہ اس نے ہمیں نبی کریم کی محبت والوں میں پیدا کیا۔ یہ بات ہمارے لئے قابل رشک ہے کہ اللہ رب العزت نے ہمیں اپنے دور کے مجدد کے وقت میں پیدا کیا اور پھر ہمیں ان سے جوڑ دیا۔ ہم ان کی صحبت میں بیٹھتے ہیں، انہیں سنتے ہیں، ان سے سیکھتے ہیں۔ ہم پر لازم ہے کہ ان کی صحبت میں رہتے ہوئے ہم اپنے اعمال، افعال اور کردار سنوارنے پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں اللہ والوں کی مجلس کا میسر آ جانا بہت بڑی نعمت ہے۔ یہ ایسے ہے جیسے اس دنیا میں جنت کے باغ میسر آ جائیں۔ اہل اللہ کے لیے جو جیسا عقیدہ رکھتا ہے وہ اس کو ویسا ہی فیض دیتے ہیں۔ شیخ سے اکتساب فیض کے لیے ضروری ہے کہ ان کی مجلس میں بیٹھنے والوں اور رہنے والوں کے لیے دل کشادہ رکھا جائے اور شیخ کے چاہنے والے سے بھی محبت کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت نے ہم پر جو احسانات اور انعامات فرمائے ہیں ان سب پر شکر گزاری یہ ہے کہ ہماری زندگی کے اندر مستعدی آجائے، ہم خدمت دین کرنے والے بن جائیں۔ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن یوکے کے قائدین، کارکنان اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Dr Hussain Qadri Participate Minhaj ul Quran UK worker convention

Dr Hussain Qadri Participate Minhaj ul Quran UK worker convention

Dr Hussain Qadri Participate Minhaj ul Quran UK worker convention

Dr Hussain Qadri Participate Minhaj ul Quran UK worker convention

Dr Hussain Qadri Participate Minhaj ul Quran UK worker convention

Dr Hussain Qadri Participate Minhaj ul Quran UK worker convention

Dr Hussain Qadri Participate Minhaj ul Quran UK worker convention

Dr Hussain Qadri Participate Minhaj ul Quran UK worker convention

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top