منہاج یونیورسٹی میں ”انٹرنیشنل ورلڈریلیجنز کانفرنس“ کا آغاز28 اکتوبر کو ہو گا

برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، ملائشیا، اٹلی، نیپال کے سکالرز تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے
پروفسیر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کی صدارت کریں گے
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر سیاحت سید وصی شاہ ہوں گے

6th International Conference on World Religions - ICWR 2023

لاہور (25 اکتوبر 2023ء) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام 6ویں دو روزہ ”انٹرنیشنل ورلڈریلیجنز کانفرنس“ 28 اور 29 اکتوبر کو منعقد ہو گی۔ بین الاقوامی کانفرنس میں برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، ملائشیا، انڈیا، اٹلی اور نیپال سمیت دیگر ممالک کی ممتاز یونیورسٹیز کے سکالرز، پروفیسرز اپنے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی پروفسیر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری دو روزہ کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ 28 اکتوبر کو دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر، ادیب اور وفاقی وزیر سیاحت سید وصی شاہ ہوں گے۔ کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ، پروفیسرز، جید علمائے کرام، طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد دو روزہ کانفرنس میں خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔

محققین، سکالرز، اساتذہ، طلبا سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ کانفرنس کے انتظامات و تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کانفرنس کا مقصد طلبا و طالبات کو دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں، نئی ایجادات، علمی تحقیقی موضوعات کے حوالے سے باخبر رکھنا ہے۔ منہاج یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ دو روزہ کانفرنس، بین المذاہب مکالمہ اور رواداری کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top