آغوش کمپلیکس کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب 31 اکتوبرکو ہو گی
گریجوایشن مکمل کرنے والے ہونہار طلبہ میں اسناد تقسیم کی جائیں گی
چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی ہوں گے
آغوش کمپلیکس طلبہ کی تعلیم و تربیت کا ایک مضبوط ستون ہے۔ کرنل (ر) مبشر اقبال
لاہور(25 اکتوبر 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہومز میں گریجوایشن مکمل کرنے والے ہونہار طلبہ کے اعزاز میں پر وقار تقریب تقسیم اسناد 31 اکتوبر (منگل) کو ہو گی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں اساتذہ کرام، طلبا، ماہرین تعلیم اورمذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغوش کمپلیکس تعلیم اور تربیت کا اہم اور مضبوط ستون ہے۔ یہ وہ ادارہ ہے جہاں نہ صرف تعلیم بلکہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے طلبہ کی شخصیت و کردار کی تعمیر بھی کی جاتی ہے۔ طلبہ ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور مادر علمی کی مسلسل ترقی ہی اس کی کامیابیوں کی دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آغوش کمپلیکس کے طلبہ کی کامیابیوں کیلئے انتھک محنت پر تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 31 اکتوبر کو ہم آغوش کمپلیکس کے ان ہونہار طلبہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہونگے جنہوں نے تعلیم کے میدان میں اپنی شاندار کامیابی سے نہ صرف اپنے ادارے، اساتذہ کا نام روشن کیا ہے بلکہ ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔
تبصرہ