منہاج یونیورسٹی بین المذاہب مکالمہ کا مرکز بن چکی: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
دنیا کی نامور یونیورسٹیز کے محققین چھٹی ”ورلڈ ریلیجز کانفرنس“ میں شرکت کریں گے
لاہور (26 اکتوبر 2023ء) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام چھٹی ورلڈ ریلیجنز کانفرنس سے امریکہ، برطانیہ، نیپال، انڈیا، آسٹریلیا،اٹلی، پاکستان سے نامور سکالرز، محققین مقالہ جات پیش کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس کا آغاز 28 اکتوبر 2023ء سے ہورہا ہے۔ اوپننگ سیشن سے نگران وفاقی وزیر سید وصی شاہ خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اعلامیہ پیش کریں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور بین المذاہب مکالمے کا مرکز بن چکی ہے۔ اس وقت عالمی سطح پر پائے جانے والے انتہائی رویوں کے سدباب کے لئے تمام مذاہب کے محققین کا اکٹھنا ہونا ضروری ہے، مکالمے سے برادرانہ اخوت کا بین الاقوامی ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔ تمام خطوں سے بین الاقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے محققین کا منہاج یونیورسٹی لاہور آنا پاکستان کا اعزاز ہے۔ کانفرنس کے کو چیئرز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔
کانفرنس میں ڈاکٹر ہرمن روبوخ، ڈاکٹر شانتی کمار، ڈاکٹر ترن جیت سنگھ بٹالیہ، ڈاکٹر بھولا نات یوگی، ڈاکٹر جے پرکاش کردم، ڈاکٹر جان عاشق علی، مسٹر سموئل شروپ شائر، ڈاکٹر مانک رتنا شاکیہ، ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر محمد طیب، ڈاکٹر ایزان بنتی علی، ڈاکٹر کولان جوئیس، ڈاکٹر راحلہ راحت، ڈاکٹر محمد حمید، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی، ڈاکٹر سید معظم علی مقالہ جات پیش کریں گے۔
تبصرہ