شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا نوید چوہدری کی اہلیہ کے انتقال پراظہار افسوس

لاہور (26اکتوبر 2023)بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما نوید چوہدری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، میاں ریحان مقبول، حاجی محمد اسحاق، ثاقب بھٹی، عبد الحفیظ چوہدری و دیگر رہنماؤں نے بھی نوید چودھری کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top