منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کو نئے گھروں کی چابیاں دینے کی تقریب

دکھی انسانیت کی خدمت ہی اسلام ہے: خرم نواز گنڈاپور
گورنر جی بی سید مہدی شاہ کی شرکت، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کی تعریف
تقریب میں سپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ، انجینئر ثنائاللہ خان، عرفان یوسف، شفقت ندیم کی شرکت

Giving the keys of the new houses Ceremony in Gilgit Under Minhaj Welfare Foundation

لاہور (29 اکتوبر 2023) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو گھر تعمیر کر کے دیے اور چابیاں مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب میں گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، سپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ، خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ عرفان یوسف، ڈائریکٹر ویلفیئر ثناءاللہ خان، شفقت ندیم نے شرکت کی۔

گورنر سید مہدی شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دین اور انسانیت کی خدمت کو ایک جگہ جمع کردیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا خدمت انسانیت کا جذبہ قابل تعریف ہے اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ رب العزت توفیقات میں اضافہ کرے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں ان شا اللہ تعالیٰ تعمیر نو پراجیکٹ کا دائرہ بڑھائیں گے۔ انسانیت کی خدمت ہی اصل دین اور اسلام ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقے شیر قلعہ غذرمیں سیلاب متاثرین کو گھر تعمیر کر کے دیے گئے۔

ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ثناء اللہ خان نے استقبالیہ کلمات میں فلاحی منصوبہ جات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک پورے ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سو سے زائد نئے گھر تعمیر کر کے مستحق خاندانوں کے حوالے کر چکی ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں مزید نئے گھروں کی تعمیر و مرمت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top