آغوش آرفن کیئر ہوم میں گریجوایشن مکمل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب
منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم میں زیرتعلیم طلباء جنہوں نے گریجوایشن مکمل کی ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ یتیم کی کفالت کرنا اور اُسے تعلیم و تربیت دینا ایک بہترین عبادت ہے۔ 2005ء میں کشمیر میں آنے والے قیامت خیز زلزلہ کے بعد بے سہارا ہونے والے معصوموں کی کفالت، تعلیم و تربیت کے لئے آغوش آرفن کیئر ہوم قائم کیا۔ الحمداللہ اس کیئر ہوم سے سینکڑوں بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے باوقار اور خوبصورت زندگی بسر کررہے ہیں۔ آغوش میں زیر کفالت اور زیر تربیت بچے ہمارا خاندان، ہماری اولاد ہیں، ان کی دیکھ بھال ہمارا فرض ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب کے مہمانان خصوصی وہ تمام طلبہ ہیں جو اپنا تعلیمی سفر مکمل کرتے ہوئے آغوش کمپلیکس سے گریجوایٹ ہورہے ہیں۔ یہ بچے ایک طویل عرصہ یہاں گزارنے کے بعد نئے جہانوں کی تلاش میں جارہے ہیں۔ اللہ رب العزت کے حضور اُن کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ اپنے خواب مکمل کرتے ہوئے اس معاشرے کی خدمت بہ طریقِ اَحسن انجام دے سکیں۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، محترمہ فضہ حسین قادری نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دیں اور اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو اسناد و انعامات دئیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ذمہ داران اویس انور، سید وسیم ابرار، کرن اشرف، مزمل رفیق، زیب شبیر، کائنات الطاف، سبین اقبال، سبرینہ حفیظ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر شانتی کمار، کرنل (ر) محمد احمد، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، مظہر محمود علوی، رانا محمد فیاض، شیخ عاصم، عمران ظفر بٹ، رومانہ مبشر، کرنل (ر) فیصل عزیز، طاہر بھٹی، سلطان احمد، رانا وحید شہزاد، پرنسپل تحفیظ القرآن عباس نقشبندی، ثنا اللہ خان، عمارہ مقصود، الطاف رندھاوا، اشتیاق حنیف مغل، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، آغوش آرفن کیئر ہوم کے اساتذہ اور انتظامی سٹاف نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب کی اہلیہ مسز پروین سرور نے کہا کہ جب بھی ادارہ منہاج القرآن یا اس کے کسی ذیلی ادارے میں آتے ہیں تو انسانی خدمت کے حوصلہ افزاء منظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ بلاشبہ کمزور، یتیم اور بے سہارا کا سہارا بننا بہترین عبادت ہے۔
ڈائریکٹر آغوش آرفن کیئر ہوم کرنل (ر) مبشر اقبال نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور تعلیم و تربیت کے شعبہ میں آغوش آرفن کیئر ہوم کی خدمات کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا۔
جماعت اسلامی کے سینئر رہنما، الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدرذکر اللہ مجاہد نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے تعلیمی، تربیتی کردار کو سراہا اور کہا کہ مخیر حضرات کو بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت کو اپنا دینی، انسانی فریضہ سمجھنا چاہیے۔ مخیر حضرات کے تعاون سے ہم پاکستان کو ایک خوشحال اور محفوظ ملک بنا سکتے ہیں۔
ماہرِ تعلیم حمیرا بھٹو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسلام کے بارے میں جتنا جانا یہ سب شیخ الاسلام سے سیکھا، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا مشن عام لوگوں کو خاص بنانے کا مشن ہے۔ حکومتیں بندوں کو چاند تک لے جاتی ہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے اہل علم بندے کو اللہ تک لے جاتے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر باؤ رضوان احمد نے یتیم بچوں کی شاندار کفالت پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور آغوش آرفن کیئر ہوم کی ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد دی۔
تبصرہ