نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی ورکرز کنونشنز میں شرکت و خطاب
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ برائے تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی گوجرہ، ساہیوال، کسووال، ساہووالہ اور میاں چنوں میں ورکرز کنونشنز اور ایمبولینس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
نائب ناظم اعلیٰ نے تحریک منہاج القرآن کے یومِ تاسیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن 43 واں یومِ تاسیس منارہی ہے۔ اصلاحِ احوال و اصلاحِ معاشرہ اور تجدیدِ و احیائے دین کے باب میں 43 سال کا ہر دن خدمتِ دین کے تناظر میں ہر اعتبار سے پُرخلوص اور قابلِ تقلید ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کو اللہ رب العزت کی طرف سے یہ سعادت میسر رہی کہ اس تمام عرصہ میں انھوں نے اسلام اور پیغمبرِ اسلام ﷺ کی امن، محبت، شفقت، عفوو درگزر اور صلہ رحمی پر مبنی تعلیمات کو دنیا بھر میں کامیاب طریقہ سے پہنچایا۔ اجلاسوں میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و ذمہ داران شریک ہوئے۔
دریں اثنا نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے چیچہ وطنی میں عظیم الشان روح پرور محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ سے خطاب کیا۔
تبصرہ