شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 14 نومبر کو ایک ہزار علماء کو علم الحدیث پر لیکچر دیں گے

اہم علمی و تدریسی نشست منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں رات 8 بجے ہو گی
اسلام اور قرآن کی درست تفہیم کیلئے علم حدیث ناگزیر ہے: قائد تحریک منہاج القرآن

training session on hadith sciences

لاہور (13 نومبر 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 14 نومبر 2023ء کو ایک ہزار علماء کو علم الحدیث پر خصوصی لیکچر دیں گے۔ علمائے کرام نے اس تدریسی نشست میں شرکت کے لئے رجسٹریشن حاصل کی ہے۔ اس اہم علمی و تدریسی نشست کا اہتمام نظام المدارس پاکستان اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کیا گیا ہے۔ تدریسی نشست کا آغاز رات 8 بجے ہو گا۔

اس لیکچر میں مختلف مکتب فکر کے علماء، یونیورسٹیز کے شعبہ اسلامک سٹیڈیز کے سربراہان اور مدارس دینیہ کے سینئر کلاسز کے طلباء و طالبات شرکت کررہے ہیں، دیگر صوبوں کے مدارس دینیہ کے ہزاروں اساتذہ و طلباء زوم لنک پر اس علمی نشست سے استفادہ کر سکیں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے حال ہی میں 8 جلدوں پر مشتمل علم حدیث اور اصول الحدیث پر عربی زبان میں انسائیکلوپیڈیا جاری کیا گیا ہے۔ اس تدریسی نشست میں اس انسائیکلوپیڈیا سے استفادہ کے بارے میں بھی گفتگو ہو گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلام اور قرآن کی درست تفہیم کے لئے علم حدیث ناگزیر ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top