آغوش آرفن کیئر ہوم کی ہاکی ٹیم کی علامہ اقبال الیون کے خلاف دو صفر سے کامیابی

خواجہ جنید، نور اللہ صدیقی، کرنل (ر) مبشر اقبال نے فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کئے
اچھی صحت کیلئے طلبا کا کھیلوں سے منسلک ہونا ضروری ہے:کرنل(ر) مبشر اقبال

Cricket Tournament Aghosh Orphan Care Home

لاہور (11نومبر 2023) تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کی ہاکی ٹیم نے علامہ اقبال الیون کی ہاکی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے دی۔ میچ جوہر ٹاؤن ہاکی سٹڈیم میں منعقد کیا گیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ خواجہ جنید، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے رہنماؤں اویس نور، مزمل رفیق، زین شبیر، سید وسیم ابرار، کائنات اشرف، سبین الطاف اور شبرینہ حفیظ نے ہاکی سٹیڈیم میں میچ دیکھا اور آغوش کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

کرنل (ر) مبشر اقبال نے آغوش آرفن کیئر ہوم کی ہاکی ٹیم کے کوچ محمد رمضان کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ایک صحت مند جسم ہی اچھے دماغ کا متحمل ہو سکتا ہے اور اچھے ذہن کے لوگ ہی اپنی اور ملک و قوم کی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ طلبا کی اچھی صحت کیلئے ان کا کھیلوں سے منسلک ہونا ضروری ہے۔ آغوش کمپلیکس میں کھیلوں کو اہمیت د ی جاتی ہے تاکہ بچوں کی بہترین نشوو نما ہو سکے اور ان کی ذہنی صلاحیت میں بھی اضافہ ہو۔ کھیلوں سے بچوں میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے، کھیل بچوں کو فتح و شکست کے ساتھ کئی اور اقدار سیکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔کھیل بچوں کو نظم و ضبط سکھاتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top