صوفی کی ڈکشنری میں تکفیر کے الفاظ نہیں ملیں گے، ڈاکٹر حسین قادری

حقیقی تصوف سے ناواقف اس کی غلط تصویر پیش کرتے ہیں، صوفی کانفرنس سے خطاب

Sufi conference in panahke District Faisalabad

لاہور (10 نومبر 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ صوفی کی ڈکشنری میں تکفیر کے الفاظ نہیں ملیں گے، تصوف اللہ اور اس کے رسول کے احکامات بجا لانے اور ادب و مودت کے رشتے کو مستحکم بنانے کا نام ہے، انہوں نے فیصل آباد جامعہ صوفیہ ’’پناہکے‘‘ میں منعقدہ ’’صوفی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ حقیقی تصوف سے نابلد اس کی غلط تصویر پیش کرتے ہیں، صوفیاء کرام اپنے وقت کے جید عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ شریعت محمدیہ کی متابعت میں راسخ ہوتے تھے۔ صوفیا کی درگاہیں خلق خدا کی بے لوث میزبان اور خدمت گزار ہوتی تھیں اور ان کے دسترخوان سب کے لیے کھلے ہوتے تھے ایمان میں استحکام اور استقامت صحبت صلحا سے میسر آتی ہے۔ صوفیاء کرام نے تکفیر، نفرت، تنگ نظری، عدم برداشت کی نفی کی اور ہمیشہ دلوں کو جوڑا۔

کانفرنس میں صاحبزادہ فقیر محمد احمد قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ صوفیہ پناہکے شریف، صاحبزادہ سید شفاعت رسول قادری، علامہ محمد ادریس رانا نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن، میاں ریحان مقبول، میاں کاشف محمود، قاری ریاست علی چدھڑ، ڈاکٹر خلیل احمد بھٹہ، خالد محمود رندھاوا، شیخ محمد اویس قادری، امجد تقی ہرل، صابر حسین گجر، عبد الرزاق، علامہ ڈاکٹر نور الزماں نوری، خالدمصطفوی، چوہدری سہیل شوکت، تنویرگل، حسن عباس، سعیدقادری، سہیل مقصود، غلام محمدقادری علما کرام، مشائخ عظام، تحریک منہاج القرآن کے قائدین، رفقا و وابستگان سمیت عوام الناس خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top