مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ممبر شپ مہم کا آغاز کردیا

لاہور میں ممبرشپ مہم افتتاحی کیمپ کا انعقاد سینکڑوں طلبہ کی شرکت
ایم ایس ایم علم امن قدم قدم کے سلوگن کے ساتھ میدان عمل میں ہے:شیخ فرحان عزیز
طلبہ کی کتاب سے دوستی ہونا چاہئیے: مرکزی صدرمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

MSM Member Ship Camp in Lahore

لاہور(14 نومبر 2023)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے لاہور سے ممبر شپ کمپین کا آغاز کردیا ہے۔ ملک کے تمام کالجز، یونیورسٹیز میں کیمپس کا انعقاد کر کے ممبر شپ مہم چلائی جائے گی۔ ممبرسازی مہم کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن لاہوکے باہرممبر شپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اورمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ممبر شب حاصل کی۔ مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے کیمپ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلبہ کیلئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بہترین پلیٹ فارم ہے جس میں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ،کردار سازی بھی کی جاتی ہے۔ ایم ایس ایم طلبہ کی فلاح و بہبود، محفوظ اور روشن مستقبل کیلئے سر گرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کتاب سے دوستی ہونا چاہئے، اپنے خطاب میں انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں نوجوانوں کو بہترین اور مفید شہری بننے کیلئے آگاہی دی جائے گی۔ گزشتہ تین دہائیوں سے MSM علم امن قدم قدم کے سلوگن کے ساتھ میدان عمل میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 29 سال قبل فروغ علم و امن کیلئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی صورت میں ایک عظیم پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم کا علم و امن والا پیغام ملک کے تمام تعلیمی اداروں تک پہنچائیں گے۔ ممبر شپ کے لئے 3سو سے زائد شہروں میں کیمپ لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر صدر MSM لاہور محسن اقبال، مرکزی ناظم اطلاعات اسامہ مشتاق، احمد یامین، ارشاد رحمان، خالد خان موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top