مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں طلبہ کنونشنز، تقاریب کا سلسلہ جاری
سرگودھا، بھکر، راولپنڈی، فیصل آباد، ماتلی، ڈگری، ٹھل، جیکب آباد، لاڑکانہ، کشمور میں طلبہ کنونشنز کا انعقاد
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ہمیشہ نئی نسل کی رہنمائی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں: شیخ فرحان عزیز
کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ماحول کو تعلیم دوست بنانے کیلئے کوشاں ہیں: مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ
لاہور(22 نومبر 2023ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک بھر میں طلبہ کنونشنز، طلبہ امن مارچز و دیگر تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 سے زائد مقامات، سندھ میں 10 سے زائد مقامات پر اور گلگت بلتستان میں پروقار طلبہ کنونشنز منعقد کئے گئے۔ طلبہ کنونشز میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز سمیت دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پنجاب میں سرگودھا، بھکر، راولپنڈی، فیصل آباد، خان پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، لودھراں، ملتان اور گوجرانوالا میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ سندھ میں ماتلی، ڈگری، ٹھل، جیکب آباد، لاڑکانہ، کشمور، تنگوانی اور گلگت میں منعقدہ طلبہ کنونشنز سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ امن، محبت، رواداری، تحرک اورتابندگی کا نام ہے۔ ایم ایس ایم کی جدوجہد نئی نسل کو سدھارنے، بنانے، سنوارنے اور طلبہ کو مقصد حیات سے آشنا کرنے کیلئے ہے۔ الحمد اللہ علم، محبت، تحقیق اور امن کا یہ سفر 29سالوں سے کامیابی سے جاری ہے۔
مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ہمیشہ نئی نسل کی رہنمائی اور کردار سازی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں طلبہ کی ذہن سازی، کردار سازی اور تربیت و رہنمائی کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلبہ کی ایسی رہنما تحریک ہے جس نے باعمل زندگی اور بہترین مقاصد کیلئے راستے دکھائے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی 29 سالہ جدوجہد میں طلبہ کیلئے روشن پہلو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احیائے دین کی جدوجہد میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے اللہ کریم اور رسول اکرم ﷺ کی محبت و اطاعت کو زاد راہ بنا رکھا ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سے تعلق نے طلبہ کی خداداد صلاحیتوں کو ہمیشہ اجاگر کیا ہے اور انہیں امن و محبت کا سفیر بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ معاشرے کا حسن اور ملکوں کا مستقبل ہوتے ہیں، ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ماحول کو تعلیم دوست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ طلبہ حقوق امن، محبت اور فروغ علم کا یہ سفر جاری رہے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن، محبت اور کردار سازی کے جن عظیم مقاصد کے حصول کیلئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام کی اجازت دی تھی الحمد اللہ وہ مقاصد پورے ہو رہے ہیں۔
ان تقاریب میں راشد مصطفوی، علی قریشی، شاہد مصطفی، اسامہ مشتاق اور دیگر طلبہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقاریب کے اختتام پر کیک کاٹے گئے، ملکی سلامتی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تبصرہ