غریب بیٹیوں کے سر پر ہاتھ رکھناعبادت ہے: خرم نواز گنڈاپور

منہاج ویلفیئر کے زیراہتمام واہ کینٹ میں 12 بیٹیوں کی باوقار رخصتی کی تقریب سے خطاب
تقریب سے انجینئر ثنا اللہ، پروفیسر وقاص، خواجہ امتیاز، اشتیاق حنیف نے خطاب کیا

Annual Marriage Ceremony at WahCantt Under Minhaj Welfare Foundation

لاہور (28 نومبر 2023ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہو ئی۔ 12بیٹیوں کی باوقار رخصتی کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غریب بیٹوں کے سر پر ہاتھ رکھنا عبادت ہے۔ دوسروں کیلئے آسانیاں کرنے والوں کیلئے اللہ رب العزت آسانیاں فرماتا ہے۔ انہوں نے مہنگائی اور گرانی کے اس دور میں غریب خاندانوں کی بچیوں کی خوشیوں میں شریک ہونے اور وسائل مہیا کرنے پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارکباد دی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بیٹیوں کو ضروریات زندگی کا تمام سامان مہیا کیا اور باراتیوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر شادیوں کی اجتماعی تقریب میں شریک بیٹیوں کے والدین نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو اپنی دعاؤں سے نوازا اور کہاکہ مہنگائی اور کم آمدنی کی وجہ سے اس فریضہ کی ادائیگی ہمارے لئے ممکن نہیں تھی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمارے لئے وسیلہ اور مسیحا بنی۔

اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر انجینئر ثنا اللہ، امیر جماعت اسلامی واہ کینٹ پروفیسر محمد وقاص، خواجہ محمد امتیاز، اشتیاق حنیف مغل، محمد جاوید، اظہر حمید، لیاقت علی مغل، صغیر خان نے اظہار خیال کیا اور دولہوں اور دولہنوں میں تحائف بانٹے اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

Annual Marriage Ceremony at WahCantt Under Minhaj Welfare Foundation

Annual Marriage Ceremony at WahCantt Under Minhaj Welfare Foundation

Annual Marriage Ceremony at WahCantt Under Minhaj Welfare Foundation

Annual Marriage Ceremony at WahCantt Under Minhaj Welfare Foundation

Annual Marriage Ceremony at WahCantt Under Minhaj Welfare Foundation

Annual Marriage Ceremony at WahCantt Under Minhaj Welfare Foundation

Annual Marriage Ceremony at WahCantt Under Minhaj Welfare Foundation

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top