خواتین کے احترام سے محروم معاشرے جنگل ہوتے ہیں: ڈاکٹر فرح ناز

ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی آگاہی مہم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ
بیداریئ شعور مہم میں علمائے کرام، میڈیا اور سوسائٹی کے بااثر طبقات کو شامل کیا جائے

Farah Naz Presidet Minhaj ul Quran Women League

لاہور (28 نومبر2023ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے کہا ہے کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے صنفی تشدد کے خاتمے کے لئے بیداریئ شعور مہم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ خواتین کی تکریم سے محروم معاشرے جنگل کی طرح ہوتے ہیں اور ایسے معاشروں میں امن، سکون اور خوشحالی نہیں آتی، بطور اسلامی ملک پاکستان میں صنفی تشدد ناقابل قبول اور اسلامک آئیڈیالوجی کے خلاف ہے۔ صنفی تشدد کے خلاف پنجاب حکومت کی 16 روزہ بیداریئ شعور مہم میں علمائے کرام، میڈیا، اساتذہ سمیت سوسائٹی کے تمام اثرورسوخ رکھنے والے طبقات کو شامل کیا جائے۔ الیکٹرانک میڈیا پر خواتین کے خلاف متشدد رویوں کی روم تھام کے لئے پروگرام ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کے عزت و احترام اور انسانیت کی تکریم کا محافظ دین ہے۔

ڈاکٹر فرح ناز نے کہا کہ گھریلو ناچاقی اور ورک پلیس پر خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ اس رویے کے سدباب کے لئے جہاں قوانین کا موثر اطلاق و نفاذ ضروری ہے وہاں اسلامی تعلیمات کا فروغ بھی ضروری ہے۔ حضور نبی اکرمؐ نے خواتین کو ماں، بہن، بیوی، بیٹی، بہو اور ساس کے روپ میں عزت و تکریم سے نوازا ہے اور اختلاف رائے کی صورت میں معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل بھی دیا ہے۔ حالات جیسے بھی ہوں کسی بھی خاتون کو بے توقیر کرنے کی اسلام اور ملکی قوانین اجازت نہیں دیتے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top