ولایت میں سب سے بڑی کرامت علم ہے: شیخ حماد مصطفیٰ المدنی

اولیاء کے قلوب طہارت و پاکیزگی اور محبتِ علم سے سرشار ہوتے ہیں
کینیڈا مسی ساگا میں جامع المصطفیٰ میں غوث الاعظم کانفرنس سے خطاب

Shaykh Hammad Mustafa addressing Ghose Azam Conference

لاہور (29 نومبر 2023) نوجوان سکالر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پوتے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے جامع المصطفیٰ، مسی ساگا، کینیڈا میں غوث الاعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولایت میں سب سے بڑی کرامت علم ہے۔ اولیاء کے قلوب طہارت و پاکیزگی اور محبتِ علم سے سرشار ہوتے ہیں، علم ہرقسم کی تنگی کو دور کرتا ہے۔ اللہ کے برگزیدہ بندوں کے دل ان کی علم سے محبت کی وجہ سے سمندروں کی طرح وسیع و عریض ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا شیخ عبدالقادری جیلانی رضی اللہ عنہ کی سب سے بڑی کرامت ان کا علم تھا۔ آپ اپنے وقت کے متبحر عالمِ دین اور علم و عرفان کے موتیوں سے مالا مال تھے۔ شیخ عبدالقادری جیلانی رضی اللہ عنہ نے اپنے علمی فیض کو ہر ایک تک پہنچایا بالخصوص آئندہ نسلوں تک منتقل کیا۔ ان کے صاحبزدگان، پوتے اور دیگر نسبت والے اپنے وقت کے نامور علماء، فقہا اور محدثین کے مناسب پر فائض رہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے ولی اپنے اطراف و اکناف میں علم، محبت اور شفقت کی خوشبوئیں پھیلاتے اور بانٹتے ہیں، اگر ہم فیضان غوثیت سے کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کے علم اور ملفوضات سے استفادہ کریں۔

کانفرنس میں صوفی طارق، علامہ سہیل صدیقی، علامہ احمد اعوان، علامہ حسنین حمید، علامہ ضیاء الحق رازی، عبداللہ القادری، غلام سرور، حافظ عمیر،عتیق احمد، ندیم منج، عید محمد سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل اور بزم غوثیہ قادریہ کے ذمہ داران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top